صولت مرزا اور عزیر بلوچ تو پیادے ہیں ان کے پیچھے سیاسی جماعتیں ہیں، پرویزمشرف

عوام کو جمہوریت اور آمریت سے کوئی سروکار نہیں اور وہ ملک کی ترقی چاہتے ہیں، پرویز مشرف فوٹو: فائل


کراچی: سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ صولت مرزا اورعزیربلوچ تومحض پیادے ہیں اصل میں ان کے پیچھے سیاسی جماعتیں ہوتی ہیں جب کہ کراچی اور بلوچستان سمیت خیبرپختونخوا میں جو ہورہا ہے اس میں بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کا بھی ہاتھ ہے۔

مقامی ہوٹل میں آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر  پرویزمشرف نے اپنے اوپر چلنے والے کیسز کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے اوپر سیاسی کیسز بنائے گئے  تاہم امید ہے تمام کیسز جلد ختم ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی کے خاتمے لے لئے ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو پکڑنا ہوگا جب کہ مقامی عدالتیں دہشت گردوں کو سزا نہیں دے پا رہیں، صولت مرزا اورعزیربلوچ تومحض پیادے ہیں اصل میں ان کے پیچھے سیاسی جماعتیں ہوتی ہیں جب کہ کراچی اور بلوچستان سمیت خیبرپختونخوا میں جو ہورہا ہے اس میں بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کا بھی ہاتھ ہے۔
پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ آج تک ایسا کوئی لیڈر سامنے نہیں آیا جو پاکستان کو آگے لے کر چلے، عوام کو جمہوریت اور آمریت سے کوئی سروکار نہیں وہ تو صرف ملک کی ترقی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی اننگز کھیل لی  اب نوجوانوں کی باری ہے، ملک میں عام انتخابات کے بارے میں نہیں جانتا کہ وہ کب ہوں گے۔
Share on Google Plus

About Ahtisham

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment