سانحہ صفورا کا مقدمہ 10 نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج



کراچی: سانحہ صفورا گوٹھ کا مقدمہ  10 نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سچل پولیس تھانے میں سب انسپکٹر اکرم کی مدعیت میں سانحہ صفورا گوٹھ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 ، 302 اور 324 شامل کی گئی ہیں۔ سچل پولیس کا کہنا ہے کہ سانحے کے متاثرین نے مقدمہ درج کرانے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
واضح رہے کہ 13 مئی کو  دہشت گردوں نے صفورا گوٹھ کے قریب اسماعیلی برادری کی بس میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی  جس کے نتیجے میں 44 معصوم افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس میں 16 خواتین بھی شامل تھیں۔
Share on Google Plus

About Ahtisham

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment