کراچی میں رینجرز کی کارروائی کے دوران مزید 24 ملزمان گرفتار

گرفتارملزمان میں ٹارگٹ کلرز اور کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد بھی شامل ہیں، ترجمان رینجرز. فوٹو: ایکسپریس/فائل


کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیوں کے دوران قیام امن کے دشمن 24 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی میں قیام امن کے لئے جاری کارروائیوں کے دوران مختلف علاقوں سے 24 ملزمان گرفتار کرلئے گئے جن میں ٹارگٹ کلرز اور کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف اخترکالونی، صدر، صفورا، رنچھوڑ لائن، پرانا گولیمار، لیبراسکوائر، پی آئی بی کالونی اور بھٹائی آباد میں کی گئی جہاں سے گرفتار ہونے والے ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
Share on Google Plus

About Ahtisham

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment