ذوالفقار مرزا کے خلاف کراچی میں ایک اور مقدمہ درج

ذوالفقارمرزا نےاپنے محافظوں کوتھانے میں ہنگامی آرائی کرتے ہوئے گڑبڑکی صورت میں اہلکاروں کوگولی مارنے کی دھمکی دی تھی۔ فوٹو: فائل
ذوالفقارمرزا نےاپنے محافظوں کوتھانے میں ہنگامی آرائی کرتے ہوئے گڑبڑکی صورت میں اہلکاروں کوگولی مارنے کی دھمکی دی تھی۔ فوٹو: فائل


کراچی: سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کے خلاف پولیس اہلکاروں کو حراساں کرنے کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے درخشاں پولیس اسٹیشن میں ذوالفقار مرزا کے خلاف مقدمہ کرائم برانچ کے سب انسپکٹر ذوالقرنین کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں پولیس اہلکاروں کو حراساں کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر داخلہ گزشتہ روز اپنا بیان ریکارڈ کرانے درخشاں تھانے پہنچے تھے جہاں انہوں نے اپنے گارڈز کو تھانے کے چاروں اطراف تعینات کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ کوئی پولیس والا بھی گڑبڑ کرے تو گولی مار دینا۔

Share on Google Plus

About Ahtisham

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment