پاکستانیو ہم آرہے ہیں، زمبابوے کھلاڑیوں کی ٹوئٹ

زمبابوین کھلاڑیوں کے ٹوئٹ کے جواب میں پاکستانیوں نے انہیں پرجوش انداز میں خوش آمدید کہا۔

دبئی: پاکستان میں عالمی کرکٹ کا دروازہ کھولنے کا ذریعہ بننے والی زمبابوے ٹیم دبئی میں موجود ہے جو آج رات پاکستان پہنچے گی جب کہ زمبابوے کھلاڑی دورہ پاکستان کے لئے پرجوش ہیں۔


مہمان ٹیم دورہ پاکستان کے لئے ہرارے سے دبئی ایئرپورٹ پہنچ گئی جہاں سے زمبابوین کھلاڑی برین ویٹوری اور رچمونڈ موتمبامی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستانیو ہم آرہے ہیں جس کے جواب میں متعدد پاکستانیوں کی جانب سے انہیں خوش آمدید کہا گیا۔
دوسری جانب دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستانیوں کی جانب سے زمبابوے ٹیم کا پرجوش انداز سے استقبال کیا گیا جب کہ اس موقع پر پاکستانی شہریوں نے مہمان ٹیم کے پرچم اٹھا کر اپنی تصاویریں بھی بنوائیں۔
Share on Google Plus

About Ahtisham

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment