محمد عامر کوآسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے کی پیشکش

محمد عامربگ بیش کی اس پیشکش پر غور کر رہے ہیں،فوٹو:فائل
محمد عامربگ بیش کی اس پیشکش پر غور کر رہے ہیں،فوٹو:فائل

میلبورن: پابندی کا شکار پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کو آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش کی جانب سے کھیلنے کی پیش کش کی گئی ہے۔


23 سالہ فاسٹ بولر محمد عامرپر اسپاٹ فکسنگ کیس  میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے عائد کردہ  5 سالہ پابندی رواں سال  2 ستمبر کو ختم ہورہی ہےتاہم وہ آئی سی سی کی خصوصی اجازت کے تحت  ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آسٹریلوی بگ بیش کی ایک ٹیم نے محمد عامر سے رابطہ کرکے انہیں اپنے ساتھ کھیلنے کی پیشکش کی ہے جس کے بعد نوجوان فاسٹ بولر اس پیشکش پر غور کر رہے ہیں اور قوی امکان ہے کہ وہ آئندہ سیزن میں بگ بیش کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے 2010 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے لارڈز ٹیسٹ میں جان بوجھ کر نوبال کرنے پر اسپاٹ فکسنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے محمد عامرپر 5 سال کی پابندی عائد کردی تھی۔

Share on Google Plus

About Ahtisham

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment