ہم آج سیاسی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، چیرمین سینیٹ

ہمیں الزام تراشیوں سے باہر نکل کر پاکستان کی ترقی کیے لیے مل کر کام کرنا ہوگا،چیرمین سینیٹ، فوٹو:فائل
ہمیں الزام تراشیوں سے باہر نکل کر پاکستان کی ترقی کیے لیے مل کر کام کرنا ہوگا،چیرمین سینیٹ، فوٹو:فائل

 کراچی: چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ ہم آج سیاسی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں لہٰذا ہمیں الزام تراشیوں سے باہر نکلنا ہوگا۔


کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ملک میں مسائل کا انبار ہے لہٰذا مسائل سے تنگ آکر ملک چھوڑنے کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے اور کراچی کے شہری پانی کے بوند بوند کر ترس رہے ہیں، پانی کا بحران حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے تاہم اس مسئلے پر وزیراعلیٰ سندھ سے بات کروں گا۔
چیرمین سینیٹ نے کہا کہ اپنی مدد آپ کےاصول پر چلنے والی قومیں کامیاب ہوتی ہیں اس لیے الزام تراشیوں سے باہر نکل کر پاکستان کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

Share on Google Plus

About Ahtisham

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment