قوم نے نئے جذبے کے ساتھ ترقی اور خوشحالی کا سفر شروع کر دیا ہے، شہباز شریف

چین کی جانب سے پاکستان کو 46ارب ڈالر کا تاریخی اقتصادی پیکیج دیا گیاہے۔ شہباز شریف فوٹو: فائل
چین کی جانب سے پاکستان کو 46ارب ڈالر کا تاریخی اقتصادی پیکیج دیا گیاہے۔ شہباز شریف فوٹو: فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم نے نئے جذبے کے ساتھ ترقی اور خوشحالی کی جانب سفر شروع کر دیا ہے.


لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، ملکی صورتحال اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک نے شہباز شریف کی جانب سے صوبے کی ترقی اورعوام کے فلاح کے لئے شروع کئے گئے منصوبوں اور ان پر تیز رفتاری سے عمل درآمد کو سراہا۔
ملاقات کے دوران وزیر اعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ قوم نے نئے جذبے کے ساتھ ترقی اور خوشحالی کی جانب سفر شروع کر دیا ہے. چین کی جانب سے پاکستان کو 46ارب ڈالر کا تاریخی اقتصادی پیکیج دیا گیاہے، یہ پیکیج ملک کے 18 کروڑ عوام کے لئے ایک بہت بڑا تحفہ ہے۔

Share on Google Plus

About Ahtisham

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment