چوہدری سرور کی تحریک انصاف کی کنٹونمنٹ بلدیاتی انتخابات میں شکست کی تحقیقات سے معذرت

کنٹونمنٹ ایریاز کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف خاطرخواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی تھی. فوٹو: فائل
کنٹونمنٹ ایریاز کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف خاطرخواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی تھی. فوٹو: فائل

لاہور: چوہدری سرور نے تحریک انصاف کی کنٹونمنٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات میں شکست کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی سربراہی سے معذرت کرلی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ انہوں نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے کنٹونمنٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات میں شکست کی تحقیقات کرنے سے معذرت کی ہے اور اس حوالے سے انہوں نے پارٹی قیادت کو بھی باقاعدہ آگاہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کنٹونمنٹ ایریاز میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف خاطرخواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی تھی جس کی وجوہات جاننے کے لئے چوہدری سرور کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے اب تک کام شروع نہیں کیا۔

Share on Google Plus

About Ahtisham

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment